Post Top Ad

اتوار، 5 اپریل، 2020

میپکو شکایت سنٹر شجاع آباد،فون اٹینڈ نہ کرنے پردو ایس ڈی اوز کیخلاف کارروائی کاحکم

Mepco-Shujabad


 جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اخلاق قادری نے شکایات سنٹر کے ٹیلی فون اٹینڈ نہ کرنے پر شجاع آبادڈویڑن کے دو ایس ڈی اوز کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنیکا حکم دیاہے۔

میپکو پاورکنٹرول سنٹر ہیڈ کوارٹر ملتان سے میپکو علی سادات سب ڈویڑن اور جلال پور پیروالہ سب ڈویڑن کے کمپلینٹ سنٹرز کے لینڈ لائن نمبرز پر تین، تین بار کالزکی گئیں لیکن مذکورہ شکایات سنٹرز میں کالز اٹینڈ نہیں کی گئیں۔ جنرل منیجر آپریشن نے سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل کو ہدایت کی ہے کہ سب ڈویڑنل آفیسر میپکو علی پور سادات سب ڈویڑن اور سب ڈویڑنل آفیسر جلال پور پیروالہ سب ڈویڑن کے خلاف فوری طورپر محکمانہ کاروائی کی جائے۔ ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے سرکل کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویڑنل آفیسرز کو پابند کیاجائے اور شکایات سنٹرز مانیٹرنگ کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

???????