متاثرہ طلبا نے جس ادارے سے پینل حاصل کیا اس سے رابطہ کریں گے ، احکامات جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی ٰ کے اجالا پروگرام کے تحت دئے گئے سولر پینل خراب ہونے پر مفت مرمت کرائے جاسکیں گے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اجالا پروگرام کے تحت ذہین طلبا کو سولر پینل دئیے گئے تھے جن کی خراب ہونے کی اطلاعات آرہی تھیں جس پر حکومت نے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے تحت متاثرہ طلبا نے جس ادارے سے پینل حاصل کیاتھا اس سے رابطہ کریں گے جو انہیں لیٹر جاری کر دیں گے اور کمپنی ان کو مفت مرمت کرکے دے گی۔ سولر پینل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں