ملتان (کلچرل رپورٹر)فنون لطیفہ کی 36شخصیات کو ملتان ٹی ہائوس کی اعزازی ممبرشپ دے دی گئی ہے ۔
آرٹس کونسل سے ملحقہ نوتعمیرشدہ عمارت میں ٹی ہائوس کا افتتاح آج شام 4بجے ہو گا۔ افتتاحی تقریب کے موقع صدر زاہد سلیم گوندل ڈی سی او ملتان اور جنرل سیکرٹری خالد مسعود خان کی جانب سے جاری کیے گئے دعوت نامہ پر اعزازی ممبروں کے نام بھی درج کیے گئے ہیں ۔ جس میں ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر اے بی اشرف،اقبال ارشد،ڈاکٹر صلاح الدین حیدر،انور جمال،ڈاکٹر مختار ظفر،اقبال سکڑی،نوشابہ نرگس،علی تنہا،قاسم خان،ارشد حسین ارشد،صادق علی شہزاد،علی اعجاز نظامی ،ڈاکٹر اسد اریب، حنیف چودھری،ڈاکٹر انوار احمد،ڈاکٹر طاہر تونسوی ،پروفیسر خادم علی ہاشمی،حفیظ الرحمان خان،عزیز شاہد،مظہر کلیم ایم اے ،مخدوم جاوید ہاشمی،عبداللطیف اختر،مسعود کاظمی،سید ضمیر ہاشمی، ذوالفقار علی بھٹی،ایاز صدیقی،پروفیسر حسین سحر،ڈاکٹر شمیم ترمذی،ڈاکٹر امین،فیاض تحسین،شوکت مغل،شاکر شجاع آبادی،ثریا ملتانیکر،ڈاکٹر حمید رضا ،مسیح اللہ جام پوری،فاروق انصاری، ابن کلیم اور سید محمدعلی واسطی شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں