شجاع آباد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بیرون ملک سے آئے ہوئے 95افراد کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے چیک کرنے کے بعد انہیں فزیکل فٹ قرار دے کر گھرمیں رہنے کی ہدایت کر دی ہے
ملتان کی انتظامیہ نے بیرون ملک سے آئے پچانوے افراد کی لسٹ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو فراہم کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے لسٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ شجاع آباد کو لسٹ فراہم کر دی کہ اس کی رپورٹ کریں جس پر ڈی ڈی او ہیلتھ نے متعلقہ علاقوں کے سی ڈی سی سپر وائزروں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد سے رابطہ کر کے ان کو فزیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہدایت کریں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں قابل غور بات یہ ہے کہ آیا یہ لوگ محض محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے یہ ایک اہم سوال ہے پورے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہو ئی ہے مگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا یہ عالم ہے کہ وہ محض سی ڈی سپروائزوں کی رپورٹ پر انحصار کیا جا رہا ہے یہ کیسے تصور کیا جائیگا کہ یہ پچانوے افراد فٹ ہیں جن کے ٹیسٹ ہی نہیں کرائے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کسی ایک جگہ اپنی نگرانی میں رکھا جائے تا کہ خدا نخواستہ کسی ایک کا بھی رزلٹ پازیٹیو آیا تو پھر یہ وبائی مرض کنٹرول نہیں ہو پائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں