شجاع آبادہسپتال میں ریسکیو پیشنٹ ریفرل سروس کاافتتاح
ہسپتال کی تمام ایمبولینسزریسکیوکے حوالے ،شہریوں کو فائدہ ہو گا:رفیق احمدشجاع آباد،سکندر آباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹررفیق احمدقریشی نے اے سی عبدالرؤف کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں ریسکیو1122 پیشنٹ ریفرل سروس کاافتتاح کیاجس میں تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کی تمام ایمبولینسزریسکیو1122کے حوالے کردی گئیں۔ چابیاں چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹررفیق احمدقریشی نے انچارج ریسکیو1122ملک قاسم کے حوالے کیں اس موقع پر ڈاکٹررفیق احمدقریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کایہ قدم عام شہری کوطبی سہولت اس کی دہلیزتک پہنچائے گا اوراس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں